روزے کی بادشاہی

(Abu Yahya ابویحییٰ)

 

روزہ کیا ہے ، اسے ایک جملے میں بیان کیا جائے تو یہ اپنے اوپر بادشاہی کرنے کا نام ہے ۔ بلاشبہ اپنے اوپر بادشاہی کرنے سے زیادہ بڑ ی نعمت اس دنیا میں کوئی نہیں ۔

انسان اور جانور میں ایک بنیادی فرق یہ ہے کہ جانور جبلتوں میں جیتے ہیں ۔ انھیں بھوک لگتی ہے تو وہ خوراک کی تلاش میں نکل کھڑے ہوتے ہیں ۔ پیاس لگتی ہے تو پانی کے تالاب کا رخ کرتے ہیں ۔ یہی معاملہ دیگر جبلتوں کا ہے۔ ان کی جبلتیں ان پر حکمران ہوتی ہیں۔ ان کے لیے وہ لڑتے ہیں، مرتے ہیں اور دوسرے جانوروں کو مار ڈالتے ہیں ۔

یہی معاملہ انسان کا ہے جس کو اس دنیا میں ایک حیوانی قالب دے کر بھیجا گیا ہے۔ اس حیوانی قالب کی بنا پر انسان بھی اپنی جبلتوں کے ماتحت ہوتے ہیں۔ لیکن ساتھ ہی اللہ کی طرف سے انسانوں کو خیر و شر کا شعور اور مذہب کی رہنمائی ملی ہوتی ہے۔ یوں انسان اپنی جبلت سے لڑ کر اسے کچھ حدودو قیود میں رکھنے کی کوشش کرتا ہے لیکن اسے اکثر اس میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ انسان حلال و حرام سے بے پروا ہوجاتا ہے ۔ دوسروں کا حق مارتا اوران پر ظلم کرتا ہے ۔ یوں انسان پر حیوان غالب آ جاتا ہے ۔

روزہ اسی حیوانیت کو نکیل ڈالنے کا نام ہے۔ اس کا ون پوائنٹ ایجنڈا یہی ہے کہ کھانا، پانی اور بیوی تینوں سے رک جاؤ۔ یہ تینوں کام کسی پہلو سے عبادت نہیں مگر یہ کرنے سے انسان کو خود پر کنٹرول کرنے کی صلاحیت کا علم ہوجاتا ہے۔ ایک دفعہ اس صلاحیت کا علم ہوجائے تو انسان پھر اس صلاحیت کو ہر جگہ استعمال کرسکتا ہے۔ اپنے کھانے کو چھوڑنے والا دوسرے کا مال کیسے کھا سکتا ہے۔ اپنے پانی کو چھوڑنے والا دوسرے کی کسی چیز کی طرف کیسے بری نظرڈال سکتا ہے۔ اپنی بیوی سے دور رہنے والا پرائی عورت کی طرف کیسے دیکھ سکتا ہے ۔

اپنے نفس پر کنٹرول کی یہ صلاحیت ہی وہ بادشاہی ہے جس کا نتیجہ جنت کی ابدی بادشاہی ہے۔ بلاشبہ اس سے بڑی کوئی نعمت خالق کائنات نے تخلیق نہیں کی ہے ۔

http://www.inzaar.org/

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s